لندن (اے پی پی) برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے امید ظاہر کی ہے کہ بریگزیٹ کے بعد یورپی یونین کے ساتھ آئندہ تجارتی تعلقات کے بارے میں جولائی میں سمجھوتہ ہو جائے گا۔یہ بات انھوں نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے مختلف یورپی حکام بشمول یورپی کمیشن کی چیئرمین اورزلا فون ڈر لائن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ ہم میں بہت زیادہ فاصلہ پایا جاتا ہے، مذاکرات میں نشیب و فراز پایا جاتا ہے تاہم اس وقت جس چیز کی ضرورت ہے وہ یہ ہے کہ جلد سے جلد کسی نتیجے پر پہنچا جائے۔ وزیر اعظم نے بریگزیٹ کے بعد ہونے والے مذاکرات کو طول دیے جانے کی مخالفت بھی کی۔