غزہ کے محصورین کی مالی مدد جاری رکھیں گے، قطر

دوحہ (اے پی پی) فلسطین کے لئے قطر کے سفیر اور غزہ کی تعمیر نو کے لئے کمیٹی کے سربراہ محمد العمادی نے کہا ہے کہ قطری حکومت غزہ کی پٹی کے محصورین کی مالی مدد جاری رکھے گی، آئندہ ہفتے غزہ کی پٹی کے عوام کو دی جانے والی امداد کی فراہمی شروع کردی جائے گی۔محمد العمادی نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ کے عوام کی مالی مدد بند نہیں جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا وباء کی وجہ سے غزہ کے عوام کو دی جانے والی مالی امداد موخر ہوئی ہے۔ ان خبروں کی سختی سے تردید کی جس میں کہا گیا ہے تھا کہ قطر آئندہ چند ایام میں غزہ کی پٹی کے عوام کو 50 ملین ڈالر کی رقم منتقل کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ کے عوام کے لئے معمول کے مطابق مدد جاری رکھی جائے ۔

ای پیپر دی نیشن