محکمہ اطلاعات، کرپشن ریفرنس ،تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر گواہ پیش کرنے کا حکم

Jun 18, 2020

کراچی (این این آئی) احتساب عدالت نے محکمہ اطلاعات سندھ میں پونے 6 ارب روپے کرپشن ریفرنس میں آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو ہر صورت میں گواہ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے ریفرنس کی مزید کاروائی 13 جولائی تک ملتوی کردی۔احتساب عدالت میںمحکمہ اطلاعات سندھ میں پونے چھ ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کے وکیل کی جانب سے شرجیل انعام میمن کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کرادی گئی جس میں بتایا گیا کیشرجیل میمن کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں پیش نہیں ہوسکتے لہذا حاضری سے استثنیٰ دیا جائے، جس پر عدالت نے شرجیل انعام کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی، تفتیشی افسر سے مکالمہ کرتے ہوئے عدالت نے کہا کےآپ ریفرنس کے گواہان کو پیش کیوں نہیں کرتے جس پر تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کے ریفرنس کا گواہ لاہور کا رہائشی ہے ہم نے لاہور خط لکھا ہے خط کا ابھی تک جواب نہیں آیا جواب آنے تک مہلت دی جائے جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کے اگر آئندہ سماعت پر ریفرنس کے گواہ کو پیش نہیں کیا گیا تو آپ کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی عدالت نے مزید کاروائی 13 جولائی تک ملتوی کردی۔

مزیدخبریں