حضرو (نمائندہ نوائے وقت ) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر مشیر ماحولیات ملک امین اسلم نے اپنے اثاثے ظاہر کر دیئے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران مشیر ماحولیات نے وزیر اعظم عمران خان کو اپنے اثاثے ظاہر کرنے کا کہا تھا جس پر وزیر اعظم نے پوری کابینہ کو اپنے اثاثے ظاہر کرنے کے احکامات جاری کر دیئے سب سے پہلے اپنے اثاثے ظاہر کرنے پر اٹک کی عوام کا مشیر ماحولیات ملک امین اسلم کو خراج تحسین ،تفصیلات کے مطابق چند روز قبل کابینہ کے اجلاس کے دوران اٹک سمیت ملک بھر میں شرافت اور ایمانداری کی سیاست کرنیوالے ملک خاندان کے چشم وچراغ مشیر ماحولیات ملک امین اسلم نے چند روز قبل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے اپیل کی تھی کہ وہ اپنے اثاثے ظاہر کرنا چاہتے ہیں جس پر وزیر اعظم عمران خان نے ملک امین اسلم کی اس خواہش کو نہ صرف پورا کیا بلکہ پوری کابینہ نے وزراء اور مشیروں کو بھی اپنے اثاثے ظاہر کرنے کے احکامات جاری کر دیئے مشیر ماحولیات ملک امین اسلم نے سب سے پہلے 15جون کو اپنے اثاثے ظاہر کیے اٹک کے عوامی حلقوں نے ملک امین اسلم کی ایمانداری اور شرافت پر انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔
ملک امین اسلم کو اثاثے ظاہر کرنے پر عوامی حلقوں کا خراج تحسین
Jun 18, 2020