حسین داؤد کے عطیہ سے نشتر اسپتال میں انتہائی نگہداشت یونٹ کا قیام

Jun 18, 2020

کراچی(کامرس رپورٹر)حسین داؤد کی جانب سے عطیہ کئے گئے ایک ارب روپے کی امداد کے تحت نشتر اسپتال ملتان میں کرونا کے مریضوں خصوصی طو ر پر پسماندہ طبقے کیلئے12ملین روپے کی لاگت سے انتہائی نگہداشت یونٹ قائم کیا جائے گا۔اس منصوبے کے تحت اس امدا د کو 16بستروں پر مشتمل آئی سی یوا۔ایچ ڈی یویونٹ کے قیام اور چلانے کیلئے استعمال کیا جائے گا۔اس منصوبے کو نامور سول سوسائٹی تنظیم ایس پی اوکے ذریعے نافذ اور مانیٹر کیا جائے گا۔داؤد فاؤنڈیشن کی سی ای او سبرینا داؤد کے مطابق Covid-19کی وباء نے سہولیات اور تربیت کے علاوہ ہمارے ملک گیر صحت کے نظام میں فوری بہتری کی ضرورت کو اجاگر کیا ہے۔ اس امداد کے ذریعے ہم نشتر ہسپتال کی صلاحیتوں میں اضافے کا عزم رکھتے ہیں تاکہ مریضوں کی اہم نگہداشت کی جا سکے اور عام عوام کی خدمت کو بہتر طریقے سے انجام دیا جا سکے۔

مزیدخبریں