ایزی پیسہ کے زیر اہتمام فیملی ترسیلات کا عالمی دن منایا گیا

Jun 18, 2020

کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے معروف پلیٹ فارم ایزی پیسہ نے دنیا بھر سے ترسیلات زر بھیجنے اور وصول کرنے کے لئے سروس کو استعمال کرنے والے صارفین کے ساتھ فیملی ترسیلات کا عالمی دن منایا۔ دنیا بھر میں پھیلے ہوئے اپنے نیٹ ورک پارٹنرز کے ساتھ مل کر ایزی پیسہ لوگوں کو ڈیجیٹل طور پر محفوظ اور آسان انداز میں ترسیلات زر بھیجنے اور وصول کرنے کے قابل بنا رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے بین الاقوامی فنڈ برائے زرعی ترقی (آئی ایف اے ڈی) کی جانب سے 16 جون کو فیملی ترسیلات کا بین الاقوامی دن منانے کا اعلان کیا گیا، یہ دن پاکستان ریمی ٹینس انی شی ایٹو (پی آر آئی) کے تحت پاکستان میں جوش و خروش سے منایا جاتا ہے جس کا مشن پاکستان میں قانونی چینلز کے ذریعے ترسیلات زر کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ پاکستانی عوام کے لئے ترسیلات زر ہمیشہ ایک چیلنج رہا ہے اور ایزی پیسہ، ترسیلات زر کی سروس فراہم کرنے والے بعض بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مل کر دنیا بھر سے لوگوں کو پاکستان میں اپنے عزیز و اقارب کو رقوم بھیجنے کے عمل کو آسان بنانے کے ذریعے اس چیلنج سے نمٹ رہا ہے۔ ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک / ایزی پیسہ کے صدر و سی ای اومحمد مدثر عاقل نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیملی ترسیلات کا بین الاقوامی دن فنانشل ویلیو چین میں انتہائی اہم عنصر یعنی بیرون ملک سے پاکستان میں رقوم بھیجنے اور وصول کرنے والے افراد کو تسلیم کرنے کی یاد دلاتا ہے۔ ملک میں ایک بڑے کسٹمر بیس کو سروسز فراہم کرنا ہمارا اعزاز رہا ہے اور ہم پر ہر روز کئے جانے والا اعتبارہمارے لیے باعث فخر ہے۔ اس روز ہم اپنے عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ ہم اپنے صارفین کو مارکیٹ میں جدید ترین، صارف دوست اور محفوظ ادائیگی کی خدمات فراہم کرنے پر توجہ مرکوز رکھیں گے۔ COVID-19 وباء نے عالمی معیشت پر بہت دبائو ڈالا ہے اور پاکستان میں بھی صورتحال اس سے مختلف نہیں ہے۔ اس مشکل وقت میں ایزی پیسہ اور اس کی متنوع خدمات بشمول ترسیلات لوگوں کو آسان، محفوظ اور قابل اعتماد ادائیگی کے طریقہ کے ذریعے اپنی فیملی اور عزیز و اقارب کی مدد کے لئے بااختیار بناتی ہے۔

مزیدخبریں