کراچی (کامرس رپورٹر )پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںایک روزہ تیزی کے بعدبدھ کو پھر مندی غالب آگئی اور کے ایس ای100انڈیکس 34ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حدسے گرتے ہوئے 170.44پوائنٹس کی کمی سے 33848.68پوائنٹس کی سطح پر آگیا جب کہ 57.78فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کو 9ارب 9کروڑ92لاکھ روپے کا نقصان اٹھاناپڑا ۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے یونٹی فوڈز،جہانگیر صدیقی ،ایگری ٹیک لمیٹیڈ،نیمر ری سنز ،ٹی پی ایل کارپوریشن،ہم نیٹ ورک،میرٹ پیکجنگ،دی سرل کمپنی اور کوئس فوڈکے حصص سرفہرست رہے۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روز کو کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ،سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی فوڈز ،کیمیکل ،پیٹرولیم سیکٹرز میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس34396پوائنٹس کی بلد سطح کو چھو گیا تاہم بعد ازاں حصص کی فروخت کا دباوٗ بڑھنے سے تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں آگئی جس کے سبب ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 34ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 33775.76 پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں ریکوری آنے سے مزکوہ حد برقرار نہ رہ سکی لیکن مندی غالب رہی اورمارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100 انڈیکس 170.44پوائنٹس کی کمی سے 33848.68پوائنٹس پر بند ہوا۔گذشتہ روز 379کمپنیوں کے حصص کاروبار ہوا جن میں سے135کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 219میں کمی اور25میں استحکام رہا۔مندی کے سبب سرمائے کا مجموعی حجم 64کھرب57ارب 92کروڑ96لاکھ روپے سے گھٹ کر64کھرب48ارب83کروڑ4لاکھ روپے ہو گیا۔حصص کی لین دین کے لحاظ سے بدھ کو کاروباری حجم21کروڑ79لاکھ 25ہزار حصص کے سودے ہوئے جو منگل کی نسبت12کروڑ29لاکھ30ہزار شیئرز زائد ہے۔
انڈیکس 34ہزار پوئنٹس کی حد سے گرگیا، سرمایہ کاروں کے 9ارب روپے ڈوب گئے
Jun 18, 2020