گوجرخان(نامہ نگار)ممبر پارلیمنٹ اسمبلی چوہد ری جاوید کوثر ایڈووکیٹ کی ہدایات پر گوجرخان شہر میں جاری ترقیاتی منصوبہ جات کی چیکنگ اور مانیٹر نگ کیلئے شہزادہ خان، راجہ عبدالغفور کیانی، ملک اعجا ز اعوان، مرزا بشیر، راجہ فیصل کیانی،سی او عمرشجا ع، ایم او عمرفاروق نے موقع پر جا کر وزٹ کیا اورجاری کام میں میٹریل کے معیار کو چیک کیاچوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ نے ہدایات جاری کیں کہ تمام جاری ترقیاتی منصوبہ جات کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جائے اور کام کی کوالٹی اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ شہریوں کیلئے جاری ترقیاتی فنڈز بطور امانت لوگوں کی فلاح و بہبود کے منصوبہ جات پر خرچ کررہے ہیں اس موقع پر شہزادہ خان، راجہ عبدالغفور کیانی، ملک اعجاز اعوان، راجہ فیصل کیانی، مرزا بشیر ودیگر نے کہا کہ وہ شہر کی تعمیر وترقی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں اور اس کیلئے اپنا بھرپور کردار دا کرتے رہیں گے۔
ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ نے ان کو جو ذمہ داری سونپی ہے وہ اس کو بطریق احسن نبھانے کی بھرپور کوشش کریں گے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ عوامی منصوبہ جات میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی نہ ہو اور عوام کو معیاری منصوبہ جات کے ذریعہ سہولیات بہم پہنچائی جائیں۔