اسلام آباد (این این آئی)پاکستان والی بال فیڈریشن کے زیراہتمام اور سپورٹس فار لائف کے تعاون سے پہلا آن لائن والی بال کوچنگ کورس شروع ہوگیا ہے، کورس کا افتتاح پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری محمد یعقوب نے کیا، اس موقع پر پاکستان والی بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل انجینئر شاہ نعیم ظفر بھی آن لائن موجودتھے۔ یہ کورس 21 جون تک جاری رہے گا اور اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سید عارف حسن ہونگے۔
پہلا آن لائن والی بال کوچنگ کورس شروع
Jun 18, 2020