لاک ڈاؤن سے گھر بیٹھے ہاکی کے کھلاڑی بوریت کا شکار

Jun 18, 2020

کراچی (اسپورٹس رپورٹر ) کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن میں گھر پر بیٹھے کھلاڑی بورہو1نے لگے، کراچی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے سندھ حکومت سے گراونڈ میں واپسی کی اپیل کر دی۔کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے گراونڈ پر فلڈ لائٹس کا کام مکمل، برقی قمقموں کی روشنی میں کھلاڑی ایکشن کے خواہش مند ہیں۔ کراچی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ گھروں پر اب گزارا مشکل ہو رہا ہے، اسٹیڈیم میں کھیلنا چا ہتے ہیں۔ہاکی کھلاڑیوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایس اوپیز کے تحت گراونڈ میں کھیلنے کی اجازت دی جائے، کے ایچ اے کے سیکرٹری حیدر حسین نے فلڈ لائٹس کی تنصیب پر سندھ حکومت کا شکریہ ادا کیا۔کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے تحت بچوں کو مفت ٹریننگ اور کٹس دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں