موجودہ حالات اسپورٹس مین کیلئے بہت مشکل ہیں، فخر زمان

لاہور(اسپورٹس رپورٹر )قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین فخر زمان کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات اسپورٹس مین کے لیے بہت مشکل ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین فخر زمان نے کراچی میں آن لائن پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دیگر چیزیں کھل رہی ہیں لیکن اسپورٹس اب تک بحال نہیں ہوا، اچھی بات ہے کہ پاکستان ٹیم انگلینڈ کا دورہ کررہی ہے۔فخر زمان نے کہا کہ انگلینڈ میں پاکستان کا ریکارڈ اچھا ہے اس کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گیاور ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔انہوں نے کہا کہ 2018 میرا اچھا سال رہا تھا جبکہ 2019 میں توقعات پر پورا نہیں اْتر سکا، کوشش کروں گا کہ اگلی سیریز میں اچھے سے اچھا پرفام کروں۔فخر زمان کا کہنا ہے کہ یونس خان بڑا نام ہے، ان سے بہت کچھ سیکھنے کی کوشش کروں گا۔ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا ہمیشہ میری ترجیح ہے۔ دورہ انگلینڈ کم بیک سیریز ہے، یہی میچز میرے کیرئیر کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔فخر زمان کا کہنا تھا کہ پلیئرز کیلئے یہ بات مثبت ہے کہ کرکٹ بحال ہورہی ہے کیوں کہ کافی عرصہ سے کچھ نہیں ہوپارہا تھا، انگلینڈ میں پاکستان کا ریکارڈ اچھا ہے ، کوشش کریں گے کہ اس بار بھی اچھا پرفارم کرتے ہوئے ریکارڈ کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں۔

ای پیپر دی نیشن