سنتھیا ڈی رچی کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست

اسلام آباد (وقائع نگار) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالغفور کاکڑ کی عدالت نے امریکی شہری سنتھیا ڈی رچی کے خلاف تھانہ بنی گالا میں اندراج مقدمہ کی درخواست میں وفاقی پولیس کی طرف سے تفصیلی جواب جمع نہ کرانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایچ او کو طلب کرلیا۔ گذشتہ روز پیپلزپارٹی کے کارکن وقاص عباسی کی درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے جواب جمع نہ کرائے جانے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تھانہ بنی گالہ پولیس آج ہی تفصیلی جواب جمع کرائے،جبکہ درخواست گزار وکیل چوہدری زاہد آصف نے کہاکہ پولیس جان بوجھ کر تفصیلی جواب جمع نہیں کرا رہی، مقدمہ درج نہ کرنے پڑے اس لیے پولیس ٹال مٹول کر رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن