بھارت، بوسہ دے کر کرونا کا علاج کرنیوالا شخص خود کرونا وائرس سے ہلاک

Jun 18, 2020

نئی دہلی(آئی این پی)کرونا وائرس کی ابھی تک کوئی ویکسین تیار نہیں کیا جا سکی لیکن ٹوٹکوں کے ذریعے اس کے علاج کے دعوے مسلسل سامنے آ رہے ہیں۔دنیا بھر میں مہلک وبا کورونا وائرس سے بچنے کے لیے کہیں جراثیم کش اور ماسک کا استعمال کیا جا رہا ہے تو کہیں لوگ وائرس کو ماننے سے ہی انکار کر رہے ہیں۔
حال ہی میں بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے شہر رتلام سے تعلق رکھنے والے اسلم نامی شخص نے یہ دعوی کیاتھا کہ وہ اگر کسی بھی شخص کو اس کے ہاتھ پر بوسہ دیں گے تو وہ ہربیماری بشمول کورونا سے محفوظ رہے گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہاتھوں پر بوسہ دے کر کورونا وائرس کا علاج کرنے والا اسلم خود بھی وائرس سے متاثر ہو گیا اور اگلے ہی روز اس کی موت بھی واقع ہو گئی۔

مزیدخبریں