مقبوضہ کشمیر: سخت پابندیوں کے باوجود مظاہرے ، پولیس کا سرپنچوں کو سکیورٹی فراہم کرنے سے انکار

Jun 18, 2020

سرینگر (کے ایم ایس) مقبوضہ کشمیر میں کرونا کے باوجود سخت پابندیاں جاری ہیں۔ مظاہرے بھی تھم نہ سکے۔ دوسری طرف بھارتی غیرقانونی قبضے کی حمایت کرنے والے سرپنچوں کو پولیس نے سکیورٹی فراہمی سے انکار کر دیا ہے۔ یہ سرپنچ کشمیریوں کے غیض و غضب کا نشانہ بن سکتے ہیں۔ انسپکٹر جنرل پولیس وجے کمار نے پریس کانفرنس میں کہا صرف انہی سرپنچوں کو سکیورٹی دینگے جنہیں مقامی آبادی کی طرف سے فوری خطرات لاحق ہیں۔ کرونا سے مزید 19 ہلاک‘ تعداد 65 ہو گئی۔

مزیدخبریں