چمن(صباح نیوز)چمن میں پاک افغان سرحد کے بندش کیخلاف مکمل شٹرڈائون ہڑتال کی گئی ۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلا ئوکے خطرے کی وجہ پاک افغان سرحد دو مارچ سے بند ہے، پاک افغان سرحد کی بندش کی وجہ سے مقامی افراد کی تجارتی سرگرمیاں بھی معطل ہیں۔ سرحد کی بندش کی وجہ سے ہزاروں افراد بے روزگار ہوگئے ۔چمن میں شٹرڈائون کی اپیل مقامی تاجروں،سیاسی پارٹیوں اور قبائلی عمائدین نے کی ۔ ہڑتال کی وجہ سے بازار،تجارتی مراکز ،دکانیں اور مارکیٹیں مکمل بند اور سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول سے کم رہی ۔