اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت گندم اور آٹے کی قیمتوں پر اجلاس ہوا مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد‘ ڈاکٹر عشرت حسین‘ فواد چودھری‘ صوبائی چیف سیکرٹریز نے شرکت کی۔ اعلامیہ وارت خزانہ کے مطابق اجلاس میں گندم‘ آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا جائزہ لیا گیا۔ وزارت خزانہ نے کہا کہ حکومت گندم اور آٹے کی قیمتوں کو ہر صورت کنٹرول کرے۔ مشیر خزانہ نے وزارت خوراک کو گندم کی قیمتوں کی سمری تیار کرنے کی ہدایت کی۔ مشیر خزانہ نے ہدایت کی کہ گندم کی قیمتیں کنٹرول کرنے کی سمری ای سی سی میں پیش کی جائے۔ گندم اور آٹے کی قیمتوں کا معاملہ کابینہ میں اٹھایا جائے گا۔