راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر اشتعال انگیزی جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے نکیال اور باگسر سیکٹرز میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے خاتون سمیت چار شہری شہید ہو گئے۔ فائرنگ سے ایک شہری زخمی بھی ہوا۔ پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا۔ بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والے شہریوں کا تعلق رتہ جبر اور لیوانہ خیتھر سے ہے۔