مہنگائی‘ قبضوں، تجاوزات پر کارروائی کیلئے ڈپٹی اسسٹنٹ کمشنرز کو خصوصی اختیارات مل گئے

لاہور ( سپیشل رپورٹر) حکومت نے مہنگائی، ذخیرہ اندوزی، ملاوٹ ، سرکاری زمینوں پر قبضہ، جنگلات کے تحفظ، اور تجاوزات کے خاتمہ کیلئے پنجاب کے تمام ڈپٹی کمشنرز ، اسسٹنٹ کمشنرز ، اورایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ،ریونیو، فنانس، اور ہیڈ کواٹر کو مجسٹریٹ فسٹ کلاس کے اختیارات دے دئیے ہیں ٹرائل بھی وہ خود کرسکیں گے اور مہنگائی روکنے، ذخیرہ اندوزی ، ملاوٹ ، اور کسی قسم کے اقدام کے خلاف کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے اس بارے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کوڈ آف کرائمنل پروسیجر 1898 کے تحت کی دفعہ 14 اے کے تحت ان کو اختیارات دئیے گئے ہیں۔ ان کو سپیشل مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات ہونگے اور یہ کسی جگہ ریڈ کرنے، اور اس کا ٹرائل کرنے کا اختیار ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...