لاک ڈاؤن کا طریقہ طے کرنے میں ہی 3 ماہ ضائع کر دئیے،گلوکار علی ظفر

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کے مقبول گلوکار و اداکار علی ظفر نے کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال پر حکومت کو گومگو کی کیفیت میں دیکھ کر خوب برہمی کا اظہار کیا۔ علی ظفر نے ٹوئٹر پر اپنی پوسٹ کے ذریعے حکومت کی کارکردگی پر غصے کا اظہار کیا ہے۔علی ظفر نے اپنی ٹوئٹر پوسٹ میں لکھا کہ ہم نے صرف تین ماہ اسی چکر میں ضائع کر دیے کہ لاک ڈاؤن، اسمارٹ لاک ڈاؤن، سلیکٹڈ لاک ڈاؤن، سخت لاک ڈاؤن کرنا ہے، اوئے یو لاک ڈاؤن، نو لاک ڈاؤن۔گلوکار نے لکھا کہ اس صورتحال میں کورونا نے مکمل طور پر تباہی مچا دی اور ہم انسان اب بھی بے ترتیب اور لاپرواہ ہیں۔

ای پیپر دی نیشن