اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چیئرمین چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے سی پیک منصوبوں پر سست روی کا تاثر مسترد کر دیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ سی پیک کا کام پوری طرح جاری ہے۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ سی پیک کے فیز2 پر کام بھرپور طریقے سے جاری ہے، بعض گمراہ کن عناصر سی پیک منصوبوں پر سست روی کاجھوٹا تاثر دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 7 ارب 20 کروڑ ڈالر کے ایم ایل ون منصوبے پر کام ہو رہا ہے جب کہ ساڑھے 3 ارب ڈالر کے پن بجلی کے 2 منصوبوں پر بھی کام جلد شروع کر دیا جائے گا۔ حالیہ دنوں میں سی پیک منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کر دیا گیا ہے۔ سی پیک فیز ٹو کے گرائونڈ ورک کو مکمل کرلیا گیا۔
سی پیک منصوبوں پر کام جاری، گمراہ کن عناصر سست روی کا جھوٹا تاثر دے رہے ہیں : عاصم سلیم
Jun 18, 2020