اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وزیراطلاعات ونشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ اخترمینگل ہمارے حلیف تھے اور رہیں گے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اختر مینگل کے تمام تحفظات جلد دور کرلیں گے۔ سارے اتحادی ہمارے لیے قابل احترام ہیں۔ اخترمینگل سے رابطہ کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اختر مینگل کے 6 نکاتی مطالبے پر کمیٹی بنائی تھی۔ کمیٹی میں جہانگیر ترین بھی تھے مگر وہ اب نہیں ہیں۔ کمیٹی میں جلد نئے ممبر کو شامل کرلیں گے۔ وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ نئے ممبر کا تقرر ہوتے ہی اختر مینگل کے تحفظات دور ہوجائیں گے۔ ایک دو روز میں تمام مسائل حل ہوجائیں گے۔ بلوچستان صوبہ ہمارے لیے بہت اہم ہے۔ بجٹ کا معاملہ بھی بہتر طریقے سے حل ہوجائے گا۔
سارے اتحادی قابل احترام‘ اختر مینگل کے تحفظات دور کر لیں گے: شبلی فراز
Jun 18, 2020