ای سی سی : ٹڈی دل کنٹرول، 10کروڑ، پی آئی اے 3.2، سول آرمڈ فورسز کیلئے 4.5ارب روپے مختص

Jun 18, 2020

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) مشیر خزانہ کی صدارت میں ای سی سی کے اجلاس میں پنجاب میں ٹدی دل کو کنٹرول کرنے کے لئے 10کروڑ روپے کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں متعدد تکنیکی گرانٹس کی منظوری بھی دی گئی، پی آئی اے کیلئے 3.2بلین روپے کی منظوری دی گئی تاکہ وہ حکومت پاکستان کی ضمانت سے لئے گئے قرضے کی مارک اپ ادا کرنے کی ذمہ داری پوری کر سکے ،پاکستان اکیڈیمی آف رورل ترقیات پشاور کے لئے 2کروڑ 52لاکھ روپے کی منظوری دی گئی ،اٹامک انرجی کمیشن کے لئے1.3بلین روپے اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے لئے 23کروڑ 50لاکھ روپے کی منظوری دی گئی ،،یہ رقم رینجرز کو انٹرنل سیکورٹی الاؤنس کے طور پر ادا کی جائے گی۔ وزارت اطلاعات کے لئے 50کروڑ روپے کی مظوری دی گئی ،یہ رقم کرونا اشتہاری مہم کے اخراجات کے لئے دی گئی ،این ڈی ایم اے کے لئے10کروڑ روپے منظور کئے گئے جس سے پنجاب میں ٹڈی دل کی خریداری کے آلات خریدے جائیں گے ، این ڈی ایم اے ہی کے لئے7,94بلین روپے کی منظوری دی گئی، وزارت داخلہ کی سفارش پر سول آرمڈ فورسز کے لئے 4.5 ارب روپے کی منظوری دی گئی ، مسابقتی کمیشن کے لئے 80ملین روپے، فرنٹیئر کور کے پی نارتھ کے لئے مٹی کا تیل خریدنے کے لئے 10کروڑ روپے ، اور 8ملین روپے نجکاری کمیشن کے لئے منظور کئے گئے ،افغان طلبہ کو سکالر شپ دینے کے لئے1.192بلین روپے اور 358ملین روپے کی دو الگ الگ تکنیکی گرانٹس کی منظوری دی گئی ،ای سی سی نے کے ترقیاتی اور غیر ترقیاتی بجٹ سے زائد کے30.8 بلین روپے قرضوں بک ولیو ایڈجسٹمینٹ کی منظوری دی گئی ،اجلاس میں پاکستان مشین ٹولز فیکتری سٹرٹیجک پلانز ڈویژن کے حوالے کرنے کی منظوری دی گئی، اس کا مقصد فیکٹری کو چلانا ہے ،ایس پی ڈی کو50کروڑ روپے بظور قرضہ بھی دئیے جائیں گے، فیکٹری کی منتقلی تک اس کی تمام مالی ذمہ داریاں حکومت ادا کرے گی ،اجلاس میں سٹیٹ بینک کی ری فنانس سکیم کے لئے رسک شیئرئنگ سہولت کی بھی منظوری دی گئی ،اس سیکم کا مقصد کا رکنوں کی برطرفیوں کو روکنا ہے ،اس کے تحت کاروباری اداروں کو رعائتی شرح پر قرضہ دیا جاتا ہے ،سکیم جون کی بجائے اب ستمبر تک موثر رہے گی ،ایس ایم ای سیکٹر کے لیت نقصان کی تلافی کی حد60فی صد کر دی گئی ،800ملین تک کی ٹرن اوور کے حامل اس سیکیم سے استفادہ کر سکیں گے ۔

مزیدخبریں