لٹویا : ڈاکٹرز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مجسمہ نصب

Jun 18, 2020 | 11:10

ویب ڈیسک

 لٹویا کے آرٹسٹ نے فرنٹ لائن ورکرز کو خراج تحسین دینے لیے نیشنل میوزیم میں میڈیکل ورکر کا 6 میٹر بلند مجسمہ نصب کردیا۔

کرونا وائرس کی مہلک ترین وبا نے دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کے باعث دنیا بھر میں لاکھوں انسان لقمہ اجل بن چکے ہیں لیکن لاکھوں کرونا متاثرین کرونا کو شکست دینے میں کامیاب بھی ہوئے ہیں.

لیکن زندگی و موت کی جنگ میں اہم کردار ادا کرنے والے فرنٹ لائن ورکرز یعنی میڈیکل عملہ ہے جنہوں نے ہمارے لیے اپنی زندگیاں خطرے میں ڈالی ہوئی ہیں۔

 یورپی ملک لٹویا کے ایک مجسمہ ساز نے دنیا بھر کے میڈیکل ورکرز کو ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کرنے کےلیے دارالحکومت ریگا میں واقع نیشنل میوزیم میں میڈیکل ورکر کا 6 میٹر بلند مجسمہ نصب کیا ہے’ جو ہاتھ کھولے کھڑا ہے‘۔

مجسمے کی نقاب کشائی کے موقع پر نرسز ایسوسی ایشن کے صدر کا کہنا تھا کہ اس وبائی صورتحال کے دوران خدمات انجام دینے والے میڈیکل ورکرز ہی اصل ہیروز ہیں جنہوں نے معاشرے کی صحت کو محفوظ بنانے کےلیے اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا ہوا ہے‘۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں 83 لاکھ 43 ہزار 427 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جن میں 4 لاکھ 48 ہزار 537 متاثرین لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 43 لاکھ 63 ہزار 903 مریض کرونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں