ہائیڈرو آکسی کلوروکوئن کورونا کے ممکنہ علاج کی تحقیق سے باہر

Jun 18, 2020 | 12:46

ویب ڈیسک

 عالمی ادارہ صحت نے ہائیڈرو آکسی کلوروکوئن کو کورونا وائرس کے ممکنہ علاج کی تلاش کی عالمی تحقیق سے نکال دیا ہے۔ڈبلیو ایچ او کے میڈیکل آفیسر نے اعلان کیا کہ کورونا وائرس کے خلاف اس دوا کے مددگار ہونے کی توقعات لگ بھگ ختم ہو گئی ہیں۔ اس دوا کی آزمائش ختم کرنے کا فیصلہ ٹرائل کے ڈیٹا اور تحقیق کے نتائج کے بعد کیا گیا جس میں کہا گیا کہ یہ دوا کورونا وائرس کے علاج کے لیے فائدہ مند نہیں۔

گذشتہ مہینے مذکورہ دوا کے کورونا وائرس کے علاج میں فائدہ مند ہونے سے متعلق تحقیق کی گئی جس میں رپورٹ کے مطاطق 15 ہزار مریضوں کو ہائڈرو آکسی کلوروکوئن دی گئی، جب نتائج اکٹھے کئے گئے تو پتہ چلا کہ کورونا کے مریضوں کو اس دوا سے کوئی فائدہ نہیں بلکہ الٹا نقصان ہوا جو کہ دل کی دھڑکن کے بے قاعدہ ہونے اور مریض کے مرنے کے خطرے میں اضافے کی صورت میں ظاہر ہوا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے علاج کے لیے اس دوا کے استعمال کے بارے میں سائنسدانوں میں تشویش پائی جاتی تھی جس کے بعد عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کیلئے ممکنہ دواوں کی فہرست سے ہی نکال دیا ہے۔

مزیدخبریں