آزادکشمیر کا ایک کھرب 39 ارب 50 کروڑ روپےکا ٹیکس فری بجٹ پیش

Jun 18, 2020 | 16:34

ویب ڈیسک

 آزادکشمیرکا ایک کھرب 39 ارب 50 کروڑ روپےکا ٹیکس فری بجٹ پیش کردیا گیا۔وزیر خزانہ ڈاکٹر نجیب نقی نے آزادکشمیر اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کیا جس میں غیرترقیاتی اخراجات کے لیے ایک کھرب 15 ارب روپے رکھے گئے ہیں جب کہ ترقیاتی اخراجات کے لیے 24 ارب 50 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اورپنشن میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ریاستی آمدنی کا تخمینہ ایک کھرب 13 ارب 50 کروڑ روپےلگایا گیا ہے اور آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس ریونیوکا ہدف 28 کروڑ 50 لاکھ روپے مقرر کیا گیا ہے جب کہ کورونا سمیت قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے ایک ارب 12 کروڑ 15 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

بجٹ میں ایلیمنٹری وسیکنڈری ایجوکیشن کے لیے ایک ارب 97 کروڑ 50 لاکھ، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے لیے 23 کروڑ 50 لاکھ، برقیات کے لیے ایک ارب 10 کروڑ، زراعت اور امورحیوانات کے شعبےکے لیے 38 کروڑ 20 لاکھ جب کہ تحفظ ماحولیات کے منصوبوں کے لیے 7 کروڑ اور سیاحت کےفروغ کے لیے 20 کروڑ مختص کیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں