امیرالبحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی زیرصدارت پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس

 امیرالبحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی زیرصدارت نیول ہیڈکواٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس جمعرات کو منعقد ہوئی جس میں خطے کی موجودہ سکیورٹی صورت حال، پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں، ترقیاتی منصوبوں اور دیگر اہم امور کا جائزہ لیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس میں فیلڈ کمانڈرز نے وڈیو لنک کے ذریعے کانفرنس میں شرکت کی۔ امیرالبحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ پاک بحریہ کے سربراہ نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہارکیا۔ کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس میں ملک میں کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاو کو روکنے کے لئے حکومتی پالیسیوں پر عملدرامد اور مختلف علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن