دنیابھرمیں کوروناوائرس سے اموات کی تعداد چارلاکھ اکاون ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ چوراسی لاکھ سے زائدافراداس وبائی مرض کاشکارہوچکے ہیں۔ امریکہ میں سب سے ز یادہ ایک لاکھ انیس ہزار سے زائدافرادہلاک ہوئے جبکہ بائیس لاکھ سے زائدافراداس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ کوروناوائرس سے دوسراشدیدمتاثرہ ملک برازیل ہے جہاں مریضوں کی تعدادنولاکھ ساٹھ ہزار سے زیادہ ہے جبکہ چھیالیس ہزار سے زائد افرادہلاک ہوچکے ہیں۔ برطانیہ میں تین لاکھ کے قریب افراد وائرس سے متاثر جبکہ بیالیس ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اب تک دنیابھرمیں اس وائرس سے چوالیس لاکھ سے زائدمریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔