حکمرانوں نے پارلیمانی روایات کو مسخ کیا :عبدالرئوف مغل

Jun 18, 2021

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ن کے ڈویژنل سینئر نائب صدر حاجی عبدالرئوف مغل ایم پی اے نے کہا ہے کہ حکومتی ارکان اور وزراء کاقومی اسمبلی میں ہنگامہ بجٹ سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے ، حکمرانوں نے پارلیمانی روایات کو مسخ کیا اورجمہوری نظام پر وار کیا ،انہیں احساس نہیں کہ جس شاخ پر ہم سب بیٹھے ہیں اسے کا ٹنے کا نتیجہ کیا ہو سکتا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے تنظیم مغلیہ جہلم کے چیف آرگنائزر و مسلم لیگی رہنما ندیم ساجد مغل کے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت و دعائے مغفرت کے بعدگفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوںنے کہا کہ حکومت نے عوام کو بجٹ میں ریلیف دینے کی بجائے مزید تکلیف دی ہے اور مہنگائی کا نیا سونامی برپا کرنے کی تیاریاں کر لیں ، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کی تقریر رکوانے کے لئے غیر جمہوری اور غیر پارلیمانی ہتھکنڈے استعمال کئے گئے ۔

مزیدخبریں