سیکرٹری ٹورازم کا دورہ فورٹ منرو، فرائض میں غفلت پر سینئر افسرمعطل 

لاہور (سٹی رپورٹر، وقائع نگار) محکمہ سیاحت کے جنوبی پنجاب کے اہم پہاڑی سیاحتی مقام فورٹ منرو میں نو تعمیرشدہ ریزارٹ کو ماہ رواں (جون) کے آخر تک سیاحوں کے لئے کھول دیا جائے گا۔ یہ ریزارٹ خستہ حالی کی وجہ سے گزشتہ 3 سال سے بند پڑا تھا تاہم وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر اس کی بحالی کا کام شروع کیا گیا۔ سیکرٹری ٹورازم اینڈ آرکیالوجی کیپٹن (ر) مشتاق احمد نے فورٹ منرو کا اچانک دورہ کرکے ریزارٹ پر تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ انہوں نے فرائض میں غفلت برتنے پر سینئر ٹورازم آفیسر رضوان احمد کو معطل کر دیا جبکہ ریجنل جنرل منیجر ملتان اور دیگر اہلکاروں کے خلاف انکوائری کا حکم دیا ہے۔ سیکرٹری ٹورازم نے دربار حضرت سخی سرور پر جاری پی ٹیگ پراجیکٹ کے تحت ترقیاتی کام کا معائنہ بھی کیااور ہدایت کی کہ ترقیاتی کام کو بروقت مکمل کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن