حکومتی کامیابیاں اپوزیشن کے اعصاب پر سوار ہیں: ہمایوں اختر 

Jun 18, 2021

 لاہور(نیوزرپورٹر) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت کی کامیابیاںحزب اختلاف کے اعصاب پر سوارہیںاور انہیں کچھ سمجھ نہیں آرہا ، سندھ حکومت اگر وفاق کے قابل تقسیم محاصل سے ملنے والے فنڈ زاستعمال کرنے کی استعداد نہیں رکھتی تواس میںوفاقی حکومت کا کیا قصور ہے ؟،اپوزیشن کو میں نہ مانوں کی رٹ لگانے کی بجائے ضابطہ اخلاق کی تشکیل کیلئے سپیکر کے رابطے پر پہلے ہی مثبت رد عمل دینا چاہیے تھا۔ مرکزی دفتر میں پارٹی کے اکابرین کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں اختر خان نے کہا کہ ایوان کی کارروائی کو چلانے کی جتنی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے اتنی ہی اپوزیشن پر بھی ہے۔

مزیدخبریں