حکومت پرائیویٹ سکولوں کیلئے بیل آئوٹ پیکج کی منظوری دے: کاشف جادوانی

Jun 18, 2021

لاہور (سٹاف رپورٹر) آل پاکستان پرائیوٹ سکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے صدر کاشف ادیب جادوانی نے کہا کہ حکومت کو فوری طور پر پرائیوٹ سکولوں کو بیل آئوٹ پیکج دینے کی منظوری دینی چاہئے۔ کرونا کی وجہ سکولوں کی بندش سے کرائے کی بلڈنگوں میں موجود ہزاروں سکول بند ہو گئے جس سے لاکھوں افراد بے روزگار ہو گئے ہیں جن میں 95فیصد فی میل ٹیچرز شامل ہیں ۔ ایک بیان میں کاشف جادوانی نے کہا کہ پرائیوٹ سکول اس وقت شدید مسائل کا شکار ہیں ۔

مزیدخبریں