سہولیات فراہم، عوام کی زندگیوں میں آسانیاں لا رہے ہیں:صدیق مہر

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)عوام کی دہلیز پر بنیادی سہولیات فراہم کرکے انکی زندگیوں میں آسانیاں لا رہے ہیں مشکلات اور انتظار کا دور ختم ہو چکا عوام کی مشکلات اور مسائل کے خاتمے کیلئے حلقے کا ذاتی طور پر دورہ کرکے جائزہ لے رہا ہوں اور تیزی کے ساتھ ترقیاتی کاموں کا جال بچھا کر عوام کو ریلیف فراہم کریں گے ان خیالات کا اظہار سینئر رہنما و ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی این اے 81 چوہدری محمد صدیق مہر نے شمالی بسم اللہ کالونی کے دورہ کے موقع پر اہل علاقہ کے ساتھ مسائل کا جائزہ لینے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی سہولیات سے محروم علاقوں کی ترقی اولین ترجیح ہے اور تمام فنڈز کو ان علاقوں میں لگانے کے ساتھ ساتھ اعلی کوالٹی اور معیار کا کام کروائیں گے تاکہ وہاں کے مکین کئی برسوں تک ان منصوبوں کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...