بجٹ آئی ایم ایف کاتیار کردہ اور عوام دشمن ہے :پرویز اقبال 

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی وانجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری ملک پرویز اقبال نے کہاہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ پر جو تاریخی خطاب کیا ہے وہ 22 کروڑ عوام کی امنگوںکا ترجمان اور عکاس ہے اس بجٹ سے ملک کے اندر کوئی بڑی تبدیلی رونما نہیں ہوگی یہ بجٹ آئی ایم ایف کاتیار کردہ عوام دشمن بجٹ ہے اس کے خلاف نواز لیگ بھرپور مزاحمت کریگی موجودہ حکومت تین سالوں کے دوران عوام کو کوئی بڑا ریلیف نہیں دے سکے گی اور نہ ہی ملک کے اندر کوئی میگا پراجیکٹ شروع ہوسکتا ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...