جھبراں (نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے ضلعی رہنما رانا ممتاز محمود مون خاں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا دور حکومت عوام دشمن ثابت ہوا ہے جس طرح موجودہ حکمرانوں نے مسائل سے دوچار اور پریشان حال عوام کو حالات کے رحم و کرم پر چھور رہا ہے اس کی مثال نہیں ملتی، حکمرانوںنے اپنے چہیتوں اور اے ٹی ایمز کو نوازنے کے سوا کچھ نہیں کیا ان مافیاز کو موجودہ حکمرانوں نے لوٹ مار کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے ، اپنے ایک بیان میں رانا ممتاز محمود مون خاں نے کہا وفاقی بجٹ سے عوام کو جو توقعات تھیں وہ پوری نہیں ہوئیں نہ معاشی خوشحالی کی خاطرکوئی موثر لائحہ عمل پیش کیا گیا ہے جو حکمرانوں کی نااہلی و نالائقی کا کھلا ثبوت ہے ۔
حکمرانوں نے عوام کو حالات کے رحم و کرم پر چھوردیا:رانا ممتاز محمود
Jun 18, 2021