لاہور(سٹاف رپورٹر) جی سی یو ایف کو پاکستان کی پہلی پانچ بہترین جامعات میں شامل ہونے پر سیالکوٹ کے نجی کالجز اور علمی و ادبی حلقوں کی طرف سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد کمال اور ان کی ٹیم کو مبارکباددی گئی ۔ ٹائمز 2021 ہائیرایجوکیشن ایشیا رینکنگ میں پاکستان کی پہلی پانچ بہترین جامعات میں جی سی یو ایف کا جگہ بنانا ایک عظیم کارنامہ ہے جوکسی معرکہ سے کم نہیں۔ نجی تعلیمی اداروں نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد کمال کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے ان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عاصم چیئرمین کمیٹی، ذیشان احمد خاں ایفلی ایشن سیکرٹری اور جملہ ارکان نے ون ونڈو جیسی نعمت کو ممکن بنایا۔ تعلیمی حلقوں نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد کمال کے ویژن کی تعریف کرتے ہوئے ان کی درازی عمر کے لیے دعا کی۔