لاہور (خصوصی نامہ نگار) صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی سحر انگیز شخصیت اور دور اندیشی سے ہر شخص متاثر ہے۔انہوں نے جس دانشمندی اور حکمت عملی سے اپنے سیاسی مخالفین کا مقابلہ کیاوہ صوبہ کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ صوبہ کی تاریخ میں بے مثال بجٹ پیش کر کے وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہر ذی شعور طبقہ کے دل جیت لئے ہیں۔ یہ بجٹ عوام دوست، کاشتکار اور محنت کش کی خو شحالی، صنعتکار کی ترقی کا سبب بنے گا۔ مختلف وفود سے اپنے دفتر میںگفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئے بجٹ میںصوبے کے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا گیا ہے۔