علامہ اقبال کا فلسفہ خودی پاکستان کی تخلیق کی وجہ بنا: فیاض چوہان

لاہور(سٹاف رپورٹر) وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اقبال کا فلسفہ خودی تمام انسانوں، مسلمانوں بالخصوص پاکستانیوں کے لیے مشعل راہ ہے۔ علامہ قبال نے جب اپنا تصور خودی پیش کیا، تب مسلمان ہر محاذ پر ناکامیوں سے دوچار تھے۔ اس وقت جذبہ خودی مسلمانوں کو اکٹھا کرنے اور بعد ازاں پاکستان کی تخلیق کی وجہ بنا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان اقبال کمپلیکس میں "اقبال کا فلسفہ خودی اور آج کا نوجوان" کے عنوان سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان موجودہ حالات میں ایک نئے تصور خودی سے پاکستان کا وقار بحال کر رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن