مکرمی! کالجز، یونیورسٹیز ، سکولز میں بچوں ، بچیوں کو تعلیم دلانا مشکل ہو گیا۔ استاد جہاں منشیات کا کاروبار کرکے ملک کے معماروں کو نشہ میں لگا رہے ہیں وہاں بچیوں اور بچوں کے ساتھ بداخلاقی کے واقعات بھی ہو رہے ہیں۔ پھر مخلوط تعلیم نے تو حد کر دی ہے۔ پردے والے گھر سے لڑکیاں نقاب یا عبایا پہن کر آتی ہیں لیکن کالج یونیورسٹی آنے سے پہلے وہ عبایا کو پرس میں رکھ کر تمام حلیہ تبدیل کر لیتی ہیں اور ایک نیا روپ دھار لیتی ہیں۔ آج کل تو میٹرک فرسٹ اورسیکنڈایئر کے لڑکے گرل فرینڈ کے متعلق ایسے بتاتے ہیں جیسے کورس کا حصہ ہو نوجوان نسل وقت سے پہلے جوان ہو رہے ہیں جس میں موبائل فون کا بھی بڑا حصہ ہے۔ (طاہر شاہ ، سابق فرسٹ کلاس کرکٹر دھرمپورہ لاہور)
تعلیمی اداروں کی ناگفتہ بہ صورتحال
Jun 18, 2021