رملہ (صباح نیوز)فلسطین میں سیاسی اور مزاحمتی جماعتوں کی عوامی مقبولیت کے حوالے سے کیے گئے ایک تازہ سروے کے نتائج میں بتایا گیا ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ کی پٹی پر وسط مئی کو لڑی جانے والی گیارہ روزہ جنگ کے بعد حماس کی عوامی مقبولیت میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔
رائے عامہ کے جائزے کے مطابق غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کے جواب میں عوام کا خیال ہے کہ حماس نے قابض دشمن پر فتح حاصل کی ہے اوردشمن کو غزہ میں خون خرابے کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا اور اسے منہ کی کھانا پڑی ہے۔