اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف سے یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ذاتی نمائندے برائے افغانستان نے ملاقات کی۔ افغان صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ معید یوسف نے کہا کہ پاکستان افغان امن عمل کی حمایت جاری رکھے گا۔ نمائندہ جین آر نولٹ نے پاکستان کی کاوشوں کو سراہ معید یوسف نے کہا کہ افغانستان میں امن کا مطلب خطے میں امن ہے۔ علاقائی راہداری افغانستان کے امن سے منسلک ہے۔