5  اوورسیز پاکستانیوں کو ملک کے ساتھ جوڑنا ہو گا،زلفی بخاری 

 اسلام آباد(نیوزرپورٹر ) وزیر اعظم کے سابق معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ ہمیں اوورسیز پاکستانیوں کو ملک کے ساتھ جوڑنا ہو گا، احسن اقبال کا اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق استعمال نہ کرنے کا بیان احمقانہ ہے،ایوان میں دو دن جو کچھ ہوتا رہا وہ افسوسناک ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ہر معاملے میں غیر جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہیں۔انہوں نے احتساب سب کے لیے نعرہ لگایا تھا اور اب میرے خلاف انکوائری ہو رہی ہے، استعفی کے بعد جب بھی وزیراعظم سے بات ہوئی انکوائری کا ذکر نہیں کیا گیا اور وزیر اعظم عمران خان ہر معاملے میں غیر جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہیں ،میں اگر استعفی نہ دیتا تو میڈیا وزیر اعظم کے پرانے کلپس نکال کر بار بار چلاتا  وزیراعظم عمران خان پاکستان کے برانڈ ہیں انہیں ہمیشہ پروٹوکول دیا جاتا ہے۔ وزیر اعظم ملک کے ساتھ مخلص ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے رنگ روڈ اسکینڈل کا علم نہیں بہرحال تکنیکی معاملات کا پتہ چل جائے گا۔ 

ای پیپر دی نیشن