اسلام آباد (نیوزرپورٹر) اداکار، مصنف، صحافی ادیب اور میزبان طارق عزیز کو ہم سے بچھڑے ایک سال بیت گیا۔ ان کی پہلی برسی گزشتہ روز سترہ جون کو منائی گئی 28 اپریل 1936 کو جالندھر میں پیدا ہونے والے طارق عزیز کے والدین نے1947 میں پاکستان ہجرت کی ،طارق عزیزنے ابتدائی تعلیم ساہیوال میں حاصل کرنے کے بعد ریڈیو پاکستان لاہور سے کیرئیرکا آغاز کیا۔ 26نومبر 1964 میں پاکستان ٹیلی ویژن کے آغاز کے بعد سب سے پہلا میل انائونسر ہونے کا اعزاز بھی طارق عزیز کے حصے میں ہی آیا۔پاکستان کا مقبول ترین گیم شو نیلام گھر شروع کرنے کا سہرا بھی انہی کے سر ہے جسے1975 میں شروع کیے جانے کے بعد برسوں جاری رکھا گیا۔