شمالی و زیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کے واقعات میں شہید 7 پولیس اہلکاروں کو خیبرپختونخوا شہدا پیکج دینے کی منظوری دے دی گئی۔ ڈی پی او شمالی وزیرستان شفیع اللہ گنڈاپور نے آئی جی پی خیبر پی کے کا شہدا پیکج کی منظوری پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ ڈی پی او نے بتایا کہ پیکج کے تحت ہر ایک شہید اہلکار کو ایک کروڑ روپے دیئے جائیں گے۔
شمالی وزیرستان کے شہید پولیس اہلکاروں کو ایک کروڑ روپے شہداء پیکیج دینے کی منظوری
Jun 18, 2021