بہروپیا 

Jun 18, 2021


ترقی کے اس دور میں 
نہ فکر میں نہ غور میں 
کہنے کو اک مسیحا ہے
اوروں کے لئے ہی جیا ہے
مفاد اپنا سب سے اعلی ہے
شرفاء کے لب پہ تالا ہے
اندھے بہروں کی بستی ہے
ہر شے مہنگی عزت سستی ہے
اس دور کے اکثر شرفاء بھی 
طاقتور بھی امراء بھی 
اصل میں بہروپیا ہیں 
سادہ دل انسانوں کو
کیسے جھانسہ دیتے ہیں 
ہر بار لفظ بدل کر 
بہروپیا آ جاتے ہیں 
سب سے آساں ہے یہ کام 
ڈبل ملے جو لگے ہے دام
چند جذباتی تقریروں سے 
ایوانوں میں یہ بیٹھے ہیں 
میں بھی بہروپیا بن جائوں 
ساری دنیا میں چھا جائوں 
بات ہے بس اتنی سی 
ضمیر کو مارنا پڑے گا 
جھوٹ موٹ کا دھاڑنا پڑے گا 
چہرے پہ جھوٹی مسکراہٹ لئے 
جیت کے ہارنا پڑے گا 
لوگوں کے دل کی بات کر کے 
بہروپیا بن جائوں گا 
لہو پی کے غریبوں کا 
مسیحا کہلائوں گا 
خالی کھوکھلی باتوں سے 
سب کو بہلائوں گا 
بہروپیا بن جائوں گا 
ندیم اختر میو… گیلے وال

مزیدخبریں