الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس ملک کا تاریخی ادارہ ہے: فرحت جبیں

لاہور(سپیشل رپورٹر)الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس‘ فنون لطیفہ کے مختلف شعبوں میں تعلیم وتربیت فراہم کر رہی ہے،ہر ڈسپلن میں مشہور و معروف اساتذہ اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ لاہور آرٹس کونسل نے اپنے اس تاریخی تدریسی ادارہ کو تعلیم وتربیت کیلئے دوبارہ کھول دیا ہے،جس کو حکومت پنجاب کی ہدایات پر رواں برس مارچ کے وسط میں تعلیم وتربیت کے لئے بند کر دیا گیا تھا۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء فرحت جبیں نے اس حوالے سے اپنے تاثرات میں کہا کہ نوجوان ایس او پیز کی مکمل پاسداری کر رہے ہیں،آرٹسٹوں آرٹ کی تعلیم نئے جذبے سے حاصل کر رہے ہیں، پینٹنگ، اداکاری، ووکل، ستار، گٹار، ہارمورنیم،بانسری،طبلہ،سارنگی،کی بورڈ و دیگر 12ڈسپلن میں تعلیم دی جا رہی ہے۔فرحت جبیں نے مزید کہا کہ الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس ملک کا ایک تاریخی ادارہ ہے جہاں سے تربیت یافتہ آرٹسٹ ملک و قوم کی خدمت کر رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن