ممتاز احمد بڈانی سعودی عرب
حدیث نبوی ہے ،حج گناہوں کو یوں دھو دیتا ہے ،جیسے پانی میل کو،یہی وجہ ہے ہر عامی و خاصی مسلمان زندگی میں حج کرنے کی ضرور تمنا رکھتا ہے۔ بے شمار ایسے لوگ ہیں ،جو عمر بھر پیسے جمع کرتے ہیں، پیرانہ سالی میں کہیں انہیں حج کرنے کی سعادت حاصل ہوتی ہے۔ لیکن کروونا وباء جب سے بلا بن کر دنیا بھر میں ٹو ٹی ہے۔ لوگوں کے لئے حج کی سعادت حاصل کرنا بھی جوئے شیر لانے کے مترادف ہو گیا ہے ۔ گزشتہ برس بھی لوگ اس سعادت سے محروم رہے ، اس سال بھی وزارت حج وعمرہ نے احتیاط کے پیش نظر فریضہ حج کی ادائیگی اندرون ملک کے عازمین تک محدود کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، اس حوالے سے سعودی وزارت کا کہنا ہے کہ سال رواں کے حج میں صرف 60 ہزار شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو فریضے کی ادائیگی کی اجازت ہوگی‘۔’دنیا بھر میں کورونا وبا کی صورتحال اور وائرس کی نئی شکلیں ظاہر ہونے کے باعث فریضے کی ادائیگی اندرون ملک کے عازمین تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کی کم سے کم ایک خوراک حج کی ادائیگی کی شرط ہے، حج کے ضوابط کی وضاحت کے لئے ریاض میں منعقد ہونے والی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ ’محفوظ حج کے لئے کوشش کریں گے۔’سعودی عرب کو وباؤں سے نمٹنے کا طویل تجربہ ہے جس سے حج کے دوران فائدہ اٹھایا جائے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ دنیا ابھی تک کورونا وائرس کی لپیٹ میں ہے، دنیا سے یہ خطرہ ابھی تک نہیں ٹلا امسال فریضہ حج کی ادائیگی اندرون ملک کے عازمین تک محدود کرنے کا فیصلہ اس لئے کیا ہے تاکہ عازمین کورونا وائرس کی نئی شکلوں کا شکار نہ ہوں‘۔دوسری طرف نائب وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر عبد الفتاح مشاط کا کہنا تھا کہ ’امسال حج و عمرہ کو اندرون ملک کے عازمین تک محدود کرنے کے فیصلے سے اسلامی ممالک کوآگاہ کر دیا گیا ہے ۔تمام برادر اسلامی ملکوں نے سعودی عرب کے اس فیصلے کی تائید کرتے ہوئے اسے سراہا ہے‘۔انہوں نے کہا ہے کہ ’وزارت حج و عمرہ کی ویب سائٹ پر حج کی درخواستیں موصول کی جائیں گی‘۔’اس مقصد کے لئے ویب سائٹ پر لنک کا اجرا کر دیاگیاہے ۔انہوں نے کہا ’ ’محفوظ حج کے لئے تمام امکانات اور خدشات کا جائزہ لیا گیا ہے‘۔
اس مرتبہ خواتین بھی بغیر محرم کے حج درخواست دینے کے اہل ہوں گی خواتین کے حج کی ادائیگی کیلئے علیحدہ گروپ بنائے جائیں گے۔
وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ رواں سال حج میں صحت کے ضوابط اور ایس اوپیز کو ملحوظ رکھتے ہوئے تین حج پیکیج کی منظوری دی گئی ہے ۔وزارت نے کہا کہ کورونا وائرس کے انسداد کے لیے خصوصی احتیاطی تدابیر پر عمل کے باعث حج پیکیج کی فیس بڑھ گئی ہے ۔حج کیء کے لئے تین پیکیجز متعارف کروائے جار ہے ہیں پہلا پیکیج گیسٹ سپیشل ٹاور ہے اس پیکیج میں عازمین کو منی'ٹاور میں ر ہائش دی جائے گی ایس اوپیز کی پابندی کرتے ہوئے خدمات فراہم کی جائیں گی مکہ مکرمہ سے مشاعرمقدسہ اور واپسی شامل ہو گی ۔دوسرے پیکیج میں میں حجاج کرام کو سپیشل خیمہ ہے جس میں جمرات کے قریب خیمہ فراہم کیا جائے گا،مشاعر مقدس لانے لے جانا بھی شامل ہے ۔تیسرے پیکیج میں عوامی خیمہ ہے جس میں ایس اوپیز کے ساتھ مکہ مکرمہ سے مشاعر مقدسہ لانا لے جانا شامل ہے اس میں واٹ شامل نہیںہے اس میں واٹ کو بھی شامل کیا جائے گا،وزارت حج وعمرہ کی ویب سائیٹ پہ درخواستوں کا عمل شروع ہو چکا ہے وہی درخواست کے ا ہل ہوں گے جو سعودی شہری ہیں یا سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی ہیں جو اسوقت سعودی عرب کے شہر میں مقیم ہوں بیرون ملک سے حجاج اس مرتبہ شامل نہیں ہو سکیں گے۔۔۔