پولیس میں ھرتی کیلئے جسمانی پیمائش کا ٹیسٹ پاس کرنیوالے تحریری امتحان کے منتظر

لاہور (نامہ نگار)پنجاب پولیس میں بھرتی کے دوسرے مرحلے میں جسمانی پیمائش کا امتحان پاس کرنے والے امیدوارتحریری امتحان کی راہ تکنے لگے۔پنجاب پولیس کسی بھی ٹیسٹنگ کمپنی کاانتخاب نہ کرسکی۔ ٹیکنیکل کمیٹی نے ٹینڈرمیں حصہ لینے والی چاروں کمپنیز کو مسترد کردیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس میں 5ہزار سے زائد کانسٹبیلز کی بھرتی کیلئے ٹیسنگ ایجنسی کا انتخاب نہ ہو سکا جس کے باعث امیدواروں کے تحریر ی امتحانات لٹک گئے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ٹینڈرمیں حصے لینے والی چاروں کمپنیز کو کمیٹی نے فیل کر دیا۔کمپنیوں کے پاس تحریری امتحان لینے کے لیے نہ سٹاف اور نہ ہی کوئی تجربہ تھا۔2کمپنیزکیخلاف انکوائری نیب اوراینٹی کرپشن میں چل رہی ہے،کمپنیز کے پاس امتحانات لینے کیلئے مناسب دفاتر بھی نہیں موجود۔کمیٹی کے معیار پر پورا نہ اترنے پر چاروں کمپنیوں کومسترد کر دیا گیا۔اعلیٰ سطحی کمیٹی نے رپورٹ بنا کر آئی جی پنجاب کو بھجوا دی۔کانسٹبلز کا تحریری امتحان لینے کے لیے آئی جی آفس اب دوبارہ اشتہار جاری کرے گا۔ٹیسٹنگ ایجنسی کے انتخاب میں تاخیر کی وجہ سے کانسٹبیلز کی بھرتی تاخیر کا شکار ہو رہی ہے،بھرتی کے لیے پنجاب کے تمام اضلاع میں امیدواروں کے فزیکل ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...