سیف سٹیز افسروں کی نااہلی ‘چوری گاڑیاں باآسانی شہر سے باہرجانے لگیں

لاہور (نامہ نگار)سیف سٹیز افسروں کی نااہلی سے شہریوں کی چوری ہونے والی گاڑیاں باآسانی شہر سے باہر جانے لگیں۔ فنڈز کی فراہمی کے باوجود بروقت کیمروں کی تنصیب نہ کرنے سے خزانے پر 2کروڑ کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ تفصیلات کے مطابق داخلی وخارجی راستوں کو محفوظ بنانے کے منصوبے میں تاخیر سے حکومت اور عوام دونوں متاثر ہورہے ہیں۔ رواں مالی سال شہرکے داخلی وخارجی راستوں پر کیمروں کی تنصیب کا منصوبہ تاخیر کا شکار ہونے سے 2کروڑ اضافی لاگت آئے گی۔ ہزاروں گاڑیاں وموٹرسائیکلیں چوری ہوکر شہرسے نکل گئیں، لیکن فنڈز کے باوجود کیمروں کی تنصیب نہیں کی جاسکی۔واضح رہے رواں مالی سال میں شہر کو محفوظ بنانے کیلئے کیمرے لگانے کا تخمینہ لاگت ساڑھے 15کروڑ رکھا گیا تھا جبکہ اسی منصوبے کو اگلے مالی سال کیلئے ساڑھے 17کروڑ روپے مختص کیے گئے جس کی وجہ سے خزانے پر 2کروڑ کا اضافی بوجھ پڑا ہے ۔ذرائع کے مطابق رواں سال کے 4ماہ کے دوران شہر سے 120گاڑیاں اور 22 سے زائد موٹرسائیکلیں چوری ہوئی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن