انقرہ (نیٹ نیوز) ترک صدررجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن سے ترکی کے ایس 400 اور ایف 35 طیاروں کے موضوع پر مختلف اقدام اٹھانے کا کوئی سوال پیدا نہیں ہوتا۔ امریکا کے افغانستان سے انخلا کے بعد ترکی کی ذمے داریاں مزید بڑھ جائیں گی۔ آذربائیجان میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے صدر اردگان نے کہا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات میں واضح کردیا کہ ترکی روسی ساختہ میزائل (S-400) کی خریداری کے معاملے پر اپنے مؤقف سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گا ۔ امریکا کے افغانستان سے انخلا کے بعد ترکی کی ذمے داریاں مزید بڑھ جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ آرمینیا کو اعتماد بڑھانے والے اقدامات کا آغاز کرنے کی ضرورت ہے اوراسے چاہئے کہ وہ بارودی سرنگوں کے حامل علاقے کا نقشہ آذربائیجان سے ضرور شیئر کرے۔