راولپنڈی شہر کے مختلف علاقوںمیں تجاوزات مافیانے پنجے گاڑھ لئے

Jun 18, 2021

راولپنڈی(محبوب صابر)میٹرو پولیٹن کا رپوریشن راولپنڈی کے علاقوں اقبال روڈ ، بھابڑہ روڈ، ٹرنک بازار اور باڑہ مارکیٹ میں تجاوزات مافیا نے پنجے گاڑھ لئے ہیں، دوکاندروں نے فٹ پاٹھ تک کرائے پر چڑھا دیئے، شعبہ تجاوزات کے عملے نے آنکھیں بند کرلیں، ہر وقت ٹریفک جام رمنا معمول بن گیا، رپورٹ کے مطابق دکانداروں نے شعبہ انسداد تجاوزارت کے عملے سے مبینہ طور پر ملی بھگت کرتے ہوئے از خود ہی تجاوازت قائم کر لی ہیں، سڑکوں کے دونوں اطراف پیدل چلنے والے افراد کیلئے بنائے گئے فٹ پاتھوں پر ٹھیے لگالئے جن سے کرایہ لیا جا رہا ہے اور بازاروں میں خریداری کیلئے آنے والے شہری سڑک پر چلتے ہیں ، سڑکوں کے دونوں اطراف تجاوزات ہونے کی وجہ سے سڑک کی کشادگی کم ہو نے سے ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے، رپورٹ کے مطابق اقبال روڈ، بھابڑہ بازار، باڑہ مارکیٹ ٹرنک بازار میں جب بھی میٹرو پو لیٹن کا رپوریشن کا عملہ آ پریشن کرتا ہے تو پہلے اپنے من پسند افراد جنہوں نے ریڑھیاں ٹھیئے لگائے ہوتے ہیں ان کو اطلاع کر دیتے ہیں جو آپریشن کے وقت غائب ہو جاتے ہیں ، آپریشن مکمل ہونے کے بعد منظور نظر افراد دوبارہ آ جاتے ہیں۔میٹروپولیٹن کا رپوریشن کے میونسپل آفیسر ریونیو عمران علی نے نوائے وقت کو بتایا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن بلا تفریق روزانہ کی بنیاد پر ہو تا ہے جس نے بھی تجاوزارت قائم کی ہوتی ہیں ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا تی ہے، غیر قانونی کام کرنے والوں کا سامان ضبط کرلیا جا تا اور جرمانہ ادا کرنے کے علاوہ دو بارہ غیر قانونی کام نہ کرنے کی یقین دہانی پر چھورا جا تا ہے ۔

مزیدخبریں